کیلیفورنیا: سرچ انجن گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں اب مالکان اپنے ملازمین کے میسجز پڑھ سکیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سرچ انجن گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم میں اہم اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ جس میں کمپنی کے زیر استعمال ڈیوائسز رکھنے والے ملازمین کے ٹیکسٹ میسجز تک مالکان کی رسائی ممکن ہو جائے گی۔
رچ کمیونیکیشن سروسز (آر سی ایس) اینڈرائیڈ کے روایتی ایس ایم ایس کا جدید ورژن ہے۔ یہ تصاویر و ویڈیوز کی بآسانی ترسیل کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ اب ایسے فیچر کے ساتھ آ رہا ہے جس کے ذریعے کمپنیاں اپنے ملازمین کے پیغامات کی نگرانی کر سکیں گی۔
گوگل کے مطابق اس اپ ڈیٹ کا مقصد مالکان کو مسلسل، درست اور دستیاب ریکارڈ فراہم کرنا ہے۔ تاکہ وہ اپنے ادارے کے اندر ہونے والی کمیونیکیشن پر بہتر نظر رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایپل کی نیا آئی فون 17ای لانچ کرنے کی تیاری، خصوصیات کیا ہیں؟
ماہرین کے مطابق کمپنیاں اس سہولت کو اندرونی تحقیقات، ایچ آر تنازعات یا حساس معلومات کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکیں گی۔ جس سے بزنس کمیونیکیشن کی مکمل مانیٹرنگ ممکن ہو جائے گی۔
