بھارت کی سب سے بڑی ایئرلائن انڈیگو کوایک بار پھر بڑے آپریشنل بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے نتیجے میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
بھارتی خبر ایجنسیوں کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے اور کئی گھنٹوں تک صورتحال معمول پر آنے کا انتظار کرتے رہے۔
رپورٹس کے مطابق انڈیگو نے ایک روز قبل بھی 1232 پروازیں منسوخ کی تھیں جبکہ سیکڑوں فلائٹس تاخیر کا شکار رہیں، جس کے باعث فضائی آپریشن بدترین متاثر ہوا۔
مسافروں کے مطابق ایئرپورٹس پر ہجوم بڑھ گیا ہے اور متبادل پروازوں یا ہوٹل انتظامات سے متعلق بھی واضح معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔
امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، ویڈیو وائرل
انڈیگو ایئرلائن نے وضاحت کی ہے کہ پروازوں کی منسوخی تکنیکی خرابیوں اور بھارتی فضائی ریگولیٹر کے نئے آپریشنل قوانین کی وجہ سے ہوئی ہے، جنہوں نے شیڈول کو شدید متاثر کیا۔
ایئرلائن کا کہنا ہے کہ وہ صورتِ حال کو بہتر بنانے اور پروازوں کے باقاعدہ آغاز کے لیے اقدامات کر رہی ہے، تاہم فلائٹس کی بحالی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
