پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ، پاکستان روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔
جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 355 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 1لاکھ 66 ہزار500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں پہلے سیشن کے دوران انڈیکس نے ایک لاکھ ، 68 کی حد عبور کر لی تھی تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔
دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 6 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 280 روپے40 پیسے ہو گئی ہے۔
