یہ جاننا کہ کون سی ایپس آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم کرتی ہیں، ڈیوائس کی کارکردگی بہتر بنانے میں بہت مدد دیتا ہے۔
بہت سے صارفین شکایت کرتے ہیں کہ ان کے فون کی بیٹری معمولی استعمال پر بھی جلدی ختم ہو جاتی ہے، اور اکثر اس کی وجہ وہ ایپس ہوتی ہیں جو بیک گراؤنڈ میں خاموشی سے چل رہی ہوتی ہیں۔
خوش قسمتی سے یہ معلوم کرنا مشکل نہیں کہ کون سی ایپس استعمال کیے بغیر بھی بیٹری چارجنگ کم کر رہی ہیں۔
اسمارٹ فون کی بہتر کارکردگی کے لیے ضروری ہے کہ بیٹری کو محفوظ رکھنے والی ایپس کی پہچان کی جائے اور ان کی نگرانی کی جائے، تاکہ وہ پسِ منظر میں بیٹری کو ضائع نہ کریں۔
اینڈرائیڈ فون پر اس مقصد کے لیے سیٹنگز میں جائیں، پھر بیٹری کے آپشن کو کھولیں اور بیٹری یوز ایج میں چیک کریں کہ کون سی ایپس سب سے زیادہ بیٹری استعمال کر رہی ہیں۔
آئی فون میں بھی سیٹنگز کے اندر بیٹری سیکشن موجود ہوتا ہے، جہاں ہر ایپ کی استعمال شدہ بیٹری کی شرح واضح نظر آتی ہے۔
گوگل پلے اسٹور پر موجود خطرناک ایپس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف
عام طور پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، اسنیپ چیٹ، گوگل میپس اور یوٹیوب وہ ایپس ہیں جو سب سے زیادہ بیٹری لائف ختم کرتی ہیں، کیونکہ یہ مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی رہتی ہیں اور انٹرنیٹ کے ساتھ پسِ منظر میں متحرک رہتی ہیں۔
بیٹری لائف بہتر بنانے کے لیے ان ایپس کی غیر ضروری پرمیشنز سیٹنگز میں جا کر بند کی جا سکتی ہیں۔ اسی طرح نوٹیفکیشنز ٹرن آف کرنے سے بھی بیٹری کچھ حد تک زیادہ دیر چلتی ہے۔
