لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راجن پور میں نومولود بچے پر آوارہ کتے کے حملے کا نوٹس لے لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔ مریم نواز نے نومولود بچے کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کے والد کا گٹروں کے ڈھکن خود لگوانے کا اعلان
واضح رہے کہ راجن پور ایکسچینج روڈ والے قبرستان کے قریب کوئی شخص نومولود بچے کو پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ اور نومولود بچے پر کتے نے حملہ کر دیا تھا۔
