کرغزستان کے صدر وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 20 برس بعد دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، یہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دیرینہ تعلقات کو نئی سمت دینے کی ایک اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔
اسلام آباد آمد پر صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پرمعززمہمان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پردونوں ممالک کے وزارتی و اعلیٰ سطحی وفود بھی موجود تھے۔
کرغزستان کے صدرکے ہمراہ کابینہ ارکان، اعلیٰ حکام اور نمایاں کاروباری شخصیات پر مشتمل بڑا وفد پاکستان پہنچا ہے، جو مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اہم ملاقاتیں کرے گا۔
اسلام آباد پہنچنے پر معزز مہمان کو روایتی طریقے کے مطابق 21 توپوں کی سلامی دی گئی، جب کہ قومی نغموں کی دھنوں پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ٹرمپ کا امریکی عدلیہ پر بھی حملہ؛ 8 جج برطرف کردیے
استقبال کے دوران روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے کرغزستان کے صدر کو پھول پیش کیے، جس پر معزز مہمان نے مسرت کا اظہار کیا۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، سیاحت، تعلیم اور دفاعی تعاون بڑھانے سے متعلق اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔
اس دورے کو خطے میں تعاون، رابطوں کے فروغ اور معاشی مواقع کے نئے دروازے کھولنے کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
