انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹورنامنٹ 12 دسمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا۔
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارت اور میزبان یو اے ای کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جو ٹورنامنٹ کا پرجوش آغاز ثابت ہوگا۔
پاکستان کا پہلا میچ بھی 12 دسمبر کو ہی شیڈول ہے، جس میں قومی انڈر 19 ٹیم ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔
ٹورنامنٹ کے سب سے اہم مقابلے 14 دسمبر کو ہوں گے، جب پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیمیں روایتی معرکے میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں گی، جس کا شائقین بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
صائم ایوب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے
پاکستان اپنا تیسرا لیگ میچ 16 دسمبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا، جو گروپ مرحلے میں قومی ٹیم کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔
ایشیا کے اس نوجوان کرکٹ میلے میں ٹیموں کی کارکردگی نہ صرف فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اہم ہوگی بلکہ مستقبل کے اسٹارز کو سامنے لانے کا موقع بھی فراہم کرے گی۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 21 دسمبر کوکھیلا جائے گا، جہاں نئی نسل کے بہترین کرکٹرزایشین چیمپئن بننے کے لیے نبردآزما ہوں گے۔
