ستھرا پنجاب منصوبہ کی عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے، امریکی جریدے نے اسے دنیا کا سب بڑا کچڑا اٹھانے والا مربوط نظام قرار دے دیا۔
فوربز نے اپنی رپورٹ میں حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کی تعریف کی، امریکی جریدے نے کہا کہ یہ منصوبہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا کچرا اٹھانے والا مربوط نظام بن چکا ہے۔
پروگرام کے تحت روزانہ پچاس ہزار ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے، جس سے نہ صرف سڑکیں صاف ہوئیں بلکہ آلودگی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ دینے کا حکم دے دیا
امریکی جریدے کے مطابق اس منصوبے کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد ملازمتیں پیدا ہوئیں جبکہ لاکھوں شہریوں کو پہلی بار باقاعدہ کچرا اٹھانے کی سہولت ملی۔
فوربز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس پروگرام میں پچاس ارب روپے کی مشینری، تیس ہزار گاڑیاں اور ڈیڑھ لاکھ ورکرز شامل ہیں۔ امریکی جریدے نے کہا کہ تمام آپریشن اور ادائیگیاں جدید ڈیجیٹل ڈیش بورڈز کے ذریعے مانیٹر کی جا رہی ہیں۔

اس منصوبے کے تحت کچرے سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر بھی کام کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی سطح پر COP30 میں پیش کیا گیا، جہاں اسے“انٹیگریٹڈ ویسٹ اینڈ کلائمیٹ ایکشن”ماڈل کے طور پر سراہا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام عالمی رہنماؤں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال اور مؤثر شہری فضلہ مینجمنٹ کا بینچ مارک ثابت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے اس نظام کو قابلِ ستائش قرار دیا ہے، انہوں نے کہاکہ پورے پنجاب میں ٹھوس فضلے کے انتظام میں تیز اور واضح بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
