لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیہ کی ادائیگی کا حکم جاری کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی منظوری دی گئی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ ، 3 اہلکار شہید
فروری 2026 تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، مر یم نواز نے یکم جنوری سے ادائیگی کا حکم دیا ہے، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیے جائیں گے۔
یکم فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کے ذریعے ادائیگی ہوگی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے۔
اجلاس میں کہا گیا کہ پنجاب بھر سے 62 ہزار 994 آئمہ کرام کے رجسٹریشن فارم وصول ہوئے ہیں جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کردیا جائے گا۔ صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کو مدعو کرکے میٹنگ کی ہدایت کی ہے، انہوں نے حساس علاقوں میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
عمر ایوب اور زرتاج گل اشتہاری قرار ، جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ مریم نواز نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔
