انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا سماعت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
علیمہ خان عدالتی تحویل میں لینے کے بعد ضمانت پر رہا
عدالت نے زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج ہے۔
