واشنگٹن، امریکا نے برطانیہ سے درآمد ہونے والی ادویات کو ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طبی اور دوائی شعبے میں تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ برطانیہ کی جانب سے امریکی مارکیٹ میں ادویات اور جدید طبی ٹیکنالوجی میں 25 فیصد اضافی سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف امریکا میں برطانوی ادویات کی دستیابی بہتر ہوگی بلکہ عالمی سطح پر جدید طبی تحقیق اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔
تائیوان کیلئے تیار ہونیوالے نئے ایف 16وی طیاروں کی ٹیسٹ پروازیں اس ماہ شروع
اس کے علاوہ، برطانیہ اپنی نیشنل ہیلتھ سروس (NHS) کے تحت استعمال ہونے والی ادویات کی قیمت میں بھی 25 فیصد اضافہ کریگا تاکہ مقامی طبی شعبے کی مالی ضروریات پوری کی جا سکیں اور معیارِ علاج بہتر بنایا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا میں ٹیرف کی معافی اورسرمایہ کاری میں اضافہ دونوں ممالک کیلئے طبی شعبے میں مسابقت اور جدید تحقیق کے مواقع فراہم کرے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ اقدام عالمی سطح پر دوا سازی اور طبی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سٹرٹیجک تعلقات کو مضبوط کرے گا اوردونوں ممالک کی صحت عامہ کی خدمات میں بہتری لائے گا۔
