اسلام آباد، گنیز ورلڈ ریکارڈز نے محمد شہزیب اعوان کو دنیا کے سب سے کم عمر مرد یونیورسٹی چانسلر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔
29 سالہ شاہزیب نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سربراہ ہیں، جسے وفاقی قانون ایکٹ نمبر VI، 2025 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے امریکی یونیورسٹی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ساتھ تعلیمی شراکت داری قائم کی ہے تاکہ پاکستان میں امریکی طرز کی تعلیم، عملی سیکھنے کے مواقع اور جدید تعلیمی معیار متعارف کرائے جا سکیں۔
اس شراکت کے ذریعے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم اورمقامی و بین الاقوامی مواقع کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔
شاہزیب نے بتایا کہ ان کی ذاتی جدوجہد اور والد کی 11 سال قبل وفات نے ان کے تعلیمی اور عوامی خدمت کے سفر کو شکل دی۔
تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
انہوں نے کہا آپ کے حالات آپ کی تعریف نہیں کرتے، بلکہ آپ کے فیصلے کرتے ہیں انہوں نے پاکستانی نوجوانوں سے محنت اور خود پر یقین رکھنے کی تلقین کی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی تعلیم صنعت کی ضروریات، طلباء کی مہارتیں اورکیریئر کی ترقی پر مرکوز ہے، تاکہ طلباء عالمی رجحانات کے مطابق تیار ہوں۔
اعوان نے واضح کیا کہ یہ عالمی ریکارڈ صرف ذاتی کامیابی نہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک امید کا پیغام ہے کہ عمر رکاوٹ نہیں، محنت اورجذبہ سب کچھ ممکن بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا یہ صرف شروعات ہے اوراظہار امید کیا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مستقبل کی نسلوں کے لیے معیارِ تعلیم، عملی تجربہ اوراعتماد فراہم کرتا رہے گا۔
