پشاور: گورنر خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی افواہوں پر فیصل کریم کنڈی نے تبدیلی کی تردید کر دی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے ہمیشہ تسلیم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر تبدیلی کے حوالے سے مجھے کچھ معلوم نہیں۔ اور میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں اس حوالے سے بھی کچھ معلوم نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا، عطا اللہ تارڑ
واضح رہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کی تبدیلی کی خبریں زیرگردش ہیں۔ اور ذرائع سے نئے گورنر خیبر پختونخوا کے لیے کچھ نام بھی زیرگردش ہیں۔ جبکہ صوبے میں گورنر راج کی بھی افواہیں چل رہی ہیں۔
