امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر اسٹاکٹن میں ایک خاندانی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام ایک بچے کی سالگرہ کی تقریب میں پیش آیا، جس نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔
19 shot and 4 dead after a mass shooting at what was supposed to be a child’s birthday party in Stockton, California.
This post brought to you by Gavin Newsom, reminding you that crime is down. pic.twitter.com/E9dLNGpAIm
— Kevin Dalton (@TheKevinDalton) November 30, 2025
اسٹاکٹن کے نائب میئر جیسن لی نے کہا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور واقعے کی مکمل تفصیلات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سان جواکن کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے مطابق پولیس کو مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجنے سے کچھ پہلے لوسائل ایونیو کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔
موقع پر پہنچنے کے بعد حکام نے بتایا کہ تقریباً 14 افراد گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
#BREAKING : Rapper MBNel was reportedly attending his cousin’s daughter’s birthday party in Stockton, California, when a mass shooting occurred. The attack left at least 19 people wounded, and four victims were pronounced dead at the scene.#Stockton #California #Shooting #USA… pic.twitter.com/UOHVPgXEAU
— upuknews (@upuknews1) November 30, 2025
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ممکنہ طور پر ٹارگٹڈ حملہ ہوسکتا ہے، تاہم حکام نے کہا ہے کہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ابھی تک حملہ آور یا حملہ آوروں کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
