ملک میں سیمنٹ کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 11 فیصد جبکہ سیمنٹ کی برآمدات میں 2 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں 21.3 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 19.19 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی،نومبر میں ملک میں 3.94 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں 7 فیصد کم ہے،
گزشتہ سال نومبر میں ملک میں 4.24 ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں 3.95 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصد کم ہے۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ
گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 4.24 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا،نومبر میں 0.54 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 33 فیصد کم ہے،گزشتہ سال نومبر میں 0.80 ملین ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔
