کنبرا: آسٹریلیا کے وزیر اعظم اینتھونی البانسے نے دوران اقتدار اپنے دیرینہ ساتھی جودی ہیٹن سے شادی کر لی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی تاریخ میں کسی بھی موجودہ وزیر اعظم کی دوران اقتدار پہلی شادی ہے۔ شادی کی تقریب وزیر اعظم کی سرکاری رہائشگا “دی لاڈج” میں منعقد ہوئی۔
آسٹریلیوی وزیر اعظم کی شادی پارلیمنٹ کے رواں سال کے آخری اجلاس کے فوراً بعد منعقد ہوئی۔ تقریب میں صرف قریبی خاندان اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ شادی کے تمام اخراجات دلہا اور دلہن نے خود برداشت کیے۔
دلہن جودی ہیڈن نے آسٹریلوی ڈیزائنرز کا تیار کردہ خوبصورت لباس پہنا جس میں مقامی نباتات اور جدید انداز کا امتزاج تھا۔
![]()
رپورٹ کے مطابق اینتھونی البانسے اور جودی ہیڈن کی پہلی ملاقات اکتوبر 2019 میں میلبورن کے ایک بزنس ڈنر کے دوران ہوئی۔ جہاں دونوں کی دلچسپی ساؤتھ سڈنی ربی لیگ ٹیم نکلی۔
دونوں نے 14 فروری 2024 کو منگنی کی جبکہ شادی 2025 کے وفاقی انتخابات کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ البانسے نے اپنے بیٹے ناتھن (جو سابق اہلیہ کارمل ٹیبٹ سے ہیں) کی اجازت بھی لی جو تقریب میں موجود تھے۔

شادی کے موقع پر وزیراعظم البانسے نے اسے اپنی زندگی کا “خوبصورت لمحہ” قرار دیا۔ اور کہا کہ انہوں نے خاندان اور دوستوں کے سامنے ایک دوسرے سے باقی زندگی ساتھ گزارنے کا عہد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی وینزویلا پر سخت ہدایت، تمام ایئرلائنز اور پائلٹس فضائی حدود سے گریز کریں
یہ شادی وزیراعظم البانسے کی دوسری مدت کے دوران ہوئی۔ جو ان کی حالیہ انتخابی فتح کے 6 ماہ بعد منعقد ہوئی۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث تقریب میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے جو حالیہ خطرات کے تناظر میں ضروری قرار دیئے گئے۔
