معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمٰن)، جو حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا سے بالکل دور ہیں اور کسی قسم کی نئی سرگرمی میں شریک نہیں ہو رہے۔
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی سعد الرحمان کی کوئی بھی تازہ ویڈیو یا تصویر حقیقت میں پرانی ہے۔
عروب جتوئی نے لکھا کہ سعد اس وقت بریک پر ہیں۔ رہائی کے بعد انہوں نے کوئی نیا کانٹینٹ نہیں بنایا۔ جو بھی ویڈیو یا تصویر نظر آ رہی ہے وہ پرانی ہے۔
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ افواہوں اور غلط معلومات سے گریز کریں، کیونکہ سعد جلد واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط انداز میں کم بیک کریں گے۔

اس سے قبل لاہور کی مقامی عدالت نے ڈکی بھائی کی فوری رہائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ اگر وہ کسی اور زیرِ التوا مقدمے میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔
ڈکی بھائی کو جیل سے رہا کر دیا گیا
ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے مبینہ طور پر ایک غیر قانونی جوا ایپ کو پروموٹ کیا، جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا اور ان کی آن لائن سرگرمیوں کی تحقیقات شروع کیں۔
تحقیقات کے مطابق بعض افسران نے مبینہ طور پر ڈیجیٹل اثاثوں، بشمول کرپٹو کرنسی، کے ذریعے بھی رقوم کی منتقلی کروائی۔
