آسٹریلوی بیٹر عثمان خواجہ ایک اور تنازع میں گھر گئے ہیں۔ پرتھ ٹیسٹ سے قبل گولف کھیلتے ہوئے کمر کی تکلیف کا شکار ہونے پر تنقید کے بعد اب وہ پچ سے متعلق اپنے تبصرے کے باعث مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان خواجہ نے ایک نجی تقریب میں پرتھ ٹیسٹ کی پچ کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کیے جو نہ صرف نامناسب سمجھے گئے بلکہ آئی سی سی کی جانب سے ’’ویری گڈ‘‘ قرار دی گئی پچ پر براہِ راست اعتراض بھی تھے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو عوامی طور پر ایسی نوعیت کے تبصرے کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
بورڈ جلد ہی اس معاملے پر عثمان خواجہ سے وضاحت طلب کرے گا اور ممکن ہے کہ برسبین ٹیسٹ سے قبل انہیں باضابطہ طور پر جواب دینا پڑے۔ ضرورت پڑنے پر کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
سری لنکا کے خلاف عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
دوسری جانب عثمان خواجہ کو ایشیز سیریز کے برسبین ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے قبل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔ گولف کھیلتے ہوئے کمر کی تکلیف کے باعث وہ پرتھ ٹیسٹ میں اوپننگ کے لیے دستیاب نہیں تھے، جس پر سابق کرکٹرز اور ماہرین نے انہیں ڈراپ کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
تاہم چار دسمبر سے شروع ہونے والے برسبین ٹیسٹ کے لیے عثمان خواجہ کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے۔
