امریکا نے افغان پاسپورٹ رکھنے والے تمام افراد کو ویزوں کا اجرا روک دیا۔
اسائلم کی تمام درخواستوں سے متعلق فیصلے بھی روک دیے گئے۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سب سے بڑی ترجیح اپنی قوم اور شہریوں کا تحفظ ہے۔
بھارتی ریاست آسام میں متنازع شادی بل منظور، مسلمانوں میں شدید تشویش
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدرٹرمپ کے احکامات پر افغانوں کوویزے کا اجرا روکا گیا ہے، امریکی شہریوں کی سلامتی اور امن و امان کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
USCIS has halted all asylum decisions until we can ensure that every alien is vetted and screened to the maximum degree possible. The safety of the American people always comes first.
— USCIS Director Joseph B. Edlow (@USCISJoe) November 28, 2025
دوسری جانب یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے بھی پناہ گزینوں سے متعلق تمام فیصلے روکنے کا اعلان کردیا، ایجنسی ڈائریکٹر جوزیف ایڈلو کا کہنا تھا کہ کسی بھی غیر ملکی کی جانچ پڑتال اور زیادہ سے زیادہ حد تک اسکریننگ کو یقینی بنانے تک تمام فیصلے روک دیے گئے ہیں۔
