لاہور کی 2 مزید مرکزی شاہراہوں پر موٹرسائیکل رکشے کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کینال روڈ اور فیروز پور روڈ پر بھی اب موٹرسائیکل رکشے نہیں چلیں گے، مال روڈ، جیل روڈ اور مین بلیوارڈ پر بھی موٹرسائیکل رکشے کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔
موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار
پنجاب حکومت کی جانب سے باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے صوبائی حکومت نے پٹرول موٹر سائیکل رکشوں کی پروڈکشن پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلوں کی پیداوار مرحلہ وار بند کی جائیگی۔
صوبے کے تمام سرکاری اداروں کے لیے یہ شرط بھی لازمی قرار دی گئی کہ مستقبل میں صرف الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیاں اور الیکٹرک موٹر سائیکلیں ہی خریدی جائیں۔
