امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے زیر قبضہ یوکرینی علاقوں پر روس کے اختیار کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
برطانوی میڈیا کے دعویٰ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ پیشکش روسی صدرکو پہنچانے کے لیے اپنے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر کو بھیجا۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے روس کے ساتھ جنگ بندی کے بدلے یہ اقدام کرنے کی تجویز دی، جس میں وہ مقبوضہ یوکرینی علاقوں پرروسی کنٹرول کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں اس اقدام کا مقصد یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے کو آگے بڑھانا بتایا گیا ہے۔
نیپال کے 100 روپے کے نوٹ نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں
ٹیلی گراف کے مطابق یہ پیشکش روس کی جنگی پیش قدمی کو تسلیم کرنے اور ممکنہ طور پر کشیدگی کم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔
اس دوران اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ یوکرین یا امریکی کانگریس نے اس تجویز پر کسی ردعمل کا اظہار کیا ہے یا نہیں۔
یہ معاملہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور بین الاقوامی سیاست میں نئے پیچیدگیوں کو جنم دے سکتا ہے۔
