روس کے شمالی خود مختار علاقے یامالو ننتو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان گیمرآرٹیم کی زندگی بدل گئی جب اس نے روزانہ 3 انرجی ڈرنک کین 8 سال تک مسلسل پینے کی عادت ڈال لی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرٹیم کی والدہ کے مطابق نوجوان نوعمری سے گیمنگ کا شوقین تھا اور ابتدا میں ایک کین پیتا، لیکن وقت کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 3 ہو گئی اوروہ خالی پیٹ بھی انرجی ڈرنکس پینے لگا۔
آرٹیم کی والدہ نے بتایا کہ 16 سال کی عمر میں ہی صحت کے مسائل ظاہر ہونا شروع ہوئے، جو بڑھ کر لبلبے، جگر اور تلی کے مسائل میں تبدیل ہو گئے۔ 2024 میں اچانک اس کی آواز ختم ہو گئی اور وہ اپنی ٹانگوں سے معذور ہو گیا۔
اب آرٹیم کھڑا ہونے سے بھی قاصر ہے اوراس وقت سینٹ پیٹرزبرگ اسپتال میں زیر علاج ہے، ڈاکٹرز کے مطابق اسے چلنے پھرنے میں تقریباً 6 ماہ سے ایک سال لگ سکتا ہے، مگرلبلبے کے مسائل برقراررہ سکتے ہیں۔
سبزی یا گوشت: وزن کم کرنے کے لیے کون سی غذا مؤثر؟
طبی ماہرین کے مطابق انرجی ڈرنکس میں زیادہ شوگراورکیفین ہوتی ہے اوراس کا طویل استعمال مختلف صحت کے مسائل پیدا کر سکتا ہے، ایک 500 ملی لیٹر کین میں تقریباً 4 گرام شوگر ہوتی ہے جبکہ FDA کے مطابق بالغ افراد کو روزانہ 400 ملی گرام سے زیادہ کیفین سے گریز کرنا چاہیے۔
یہ واقعہ انرجی ڈرنکس کے زیادہ استعمال کے خطرات اور نوجوانوں میں گیمنگ کے اثرات پر خبردار کرنے والا ہے۔
