اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی قیادت میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے اُن کے خاندان کے افراد اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ ہونے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ سینیئر سیاستدان ہیں، پہلے بھی ہماری مدد کرتے رہے، اب بھی ملاقات کے لیے کردار ادا کریں۔
علیمہ خان نے عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وہ پہلے کی طرح اب بھی پی ٹی آئی اورحکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن تحریک انصاف خود حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیارنہیں۔
اسپیکر نے پی ٹی آئی کو قائمہ کمیٹیوں میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے پارلیمان میں کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا۔
اسپیکر سے ملاقات کرنے والوں میں اسد قیصر،علامہ راجہ ناصر عباس، لطیف کھوسہ، امجد علی خان، شہرام ترکئی اور دیگر رہنما شامل تھے۔
