پاکستان کے اسٹابر بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
جمعرات کو بابر اعظم راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ایک بار پھر صفر پر پویلین لوٹے۔
یہ 10 واں موقع تھا جب بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل وہ سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کے خلاف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے تھے۔
3 ملکی سریز، سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو شکست دیدی
بابر اعظم، صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔ عمر اکمل 84 میچز میں 10، صائم ایوب 55 میچز میں 10 جبکہ بابر اعظم 135 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
