بلی کیاسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 ہری پور سے بابر نواز خان۔ این اے 104 فیصل آباد سے دانیال احمد اور این اے 129 لاہور سے محمد نعمان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔
نوٹیفکیشن میں این اے 143 سے محمد طفیل اور این اے 185 سے محمود قادر خان کو کامیاب قرار دیا۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر این اے 96 فیصل آباد کا نوٹیفکیشن روک دیا۔ جہاں سے طلال چوہدری کے بھائی بلال بدر کامیاب ہوئے ہیں۔ تاہم اس کا ابھی نوٹیفکیشن نہیں ہوا۔
پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 73 سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا۔ پی پی 87 میانوالی سے علی حیدر نور اور پی پی 98 فیصل آباد سے آزاد علی تبسم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 115 سے محمد طاہر پرویز، پی پی 203 ساہیوال سے محمد حنیف۔ پی پی 116 فیصل آباد سے احمد شہریار اور پی پی 269 مظفر گڑھ سے میاں علمدار عباس قریشی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ مجموعی طور پر 28.58 فیصد رہا۔ جبکہ این اے 18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.09 فیصد رہا، این اے 185 پر ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد۔ این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 129 لاہور میں ووٹر ٹرن آؤٹ 18.67 فیصد۔ این اے 104 فیصل آباد میں 13.23 فیصد، پی پی 269 مظفر گڑھ میں 50.82 فیصد۔ پی پی 98 فیصل آباد میں 36.82 فیصد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں دھاندلی کیخلاف ثبوتوں کیساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے، گورنر خیبر پختونخوا
پی پی 73 سرگودھا میں ووٹر ٹرن آؤٹ 34.45 فیصد، پی پی 87 میانوالی میں 27 فیصد۔ پی پی 116 فیصل آباد میں 22.94 فیصد اور پی پی 203 ساہیوال میں 22.4 فیصد رہا۔
