راولپنڈی میں پاکستان T20I ٹرائی سیریز کے چھٹے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو صرف 6 رنز سے شکست دے دی۔
سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 184/5 رنز بنائے، جس میں کامل مشارا نے 48 گیندوں پر 76 رنز اور کُسال مینڈس نے 23 گیندوں پر 40 رنز بنائے، دیگر اہم کھلاڑیوں میں جانیتھ لیانگے نے 24 اور داسن شانہ نے 17 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط اسکور فراہم کیا۔
جواب میں پاکستان کی ٹیم 178/7 پر آئوٹ ہو گئی، ابتدائی اوورز میں صاحبزادہ فرحان، بابراعظم اور صائم ایوب جلد ہی آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سلمان آغا نے 44 گیندوں پر 63 رنز کی کوشش کی۔
اس کے علاوہ عثمان خان نے 23 گیندوں پر 33 رنز اور محمد نواز نے 16 گیندوں پر 27 رنز بنا کر ٹیم کو قریب لانے کی کوشش کی، لیکن آخرکار 178 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔
سنیل گواسکر برہم، بھارتی ٹیم کے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کر دیا
چیمیرہ نے پاکستان کے لیے شاندار بولنگ کی اور 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان مالنگا نے 2 اور ہاسارنگا نے ایک وکٹ لی۔
سری لنکا کی یہ جیت شائقین کے لیے سنسنی خیز رہی، جہاں پاکستان نے آخری لمحات تک فتح کے لیے سنجیدہ کوشش کی، لیکن مطلوبہ رن ریٹ پورا نہ کر سکی۔
شائقین نے میچ کے آخر تک دلچسپی اور جوش کے ساتھ میچ کا مشاہدہ کیا، جو ٹرائی سیریز کے لیے یادگار مقابلہ ثابت ہوا۔
