نئی دہلی: بھارت کے مایہ ناز کرکٹر اور تجزیہ کار سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پوری ٹیم کا پوسٹ مارٹم کیا جائے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلسل ناکامیوں کے پر سنیل گواسکر نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی خوبیوں اور خامیوں کا مکمل اور بیرونی نقطہ نظر سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق کوچز کو شامل کر کے بھارتی ٹیم کے آئندہ پانچ سال کا لائحہ عمل تیار کیا جائے۔
سنیل گواسکر نے کہا کہ گوتم گمبھیر صرف ایک کوچ ہے۔ وہ ٹیم تیار کر سکتا ہے لیکن میدان میں پرفارمنس کھلاڑیوں نے دکھانی ہوتی ہے۔ اگر لوگ گوتم گمبھیر کو اشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا کریڈٹ نہیں دیتے تو ناقص کارکردگی کا الزام بھی ان پر نہیں ڈالا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ کی مستقبل میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو جلد از جلد عملی اور سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔
گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو ریکارڈ 408 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔ گزشتہ ایک سال میں یہ بھارتی ٹیم کی 7 ٹیسٹ میچز میں سے 5ویں شکست رہی۔ جس کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 0-3 سے کلین سویپ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود گوتم گمبھیر کا استعفی دینے سے انکار
بھارتی بیٹنگ لائن کی مسلسل ناکامی نے ٹیم کی کمزوریوں کو نمایاں کر دیا۔
