سینیٹ اجلاس میں ایران سے مکران ڈویژن کیلئے درآمد کی جانے والی بجلی کی قیمت سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے جواب جمع کرادیا۔
وزیر پارلیمانی امور نے بتایا کہ ایران سے زیادہ سے زیادہ 204 میگاواٹ بجلی درآمد کرنے کا ہدف مقرر ہے۔ ان کے مطابق ایران سے درآمد ہونے والی بجلی کے نرخ 18 روپے فی یونٹ ہیں۔
کاروباری برادری کی حکومت کے نئے اضافی بجلی پیکج کی مخالفت
سینیٹر جان محمد نے استفسار کیا کہ “یہ تو خریداری کی قیمت ہے، عوام کو یہ بجلی کتنے میں فراہم کی جاتی ہے؟”۔ جس پر طارق فضل چوہدری نے وضاحت کی کہ 18 روپے فی یونٹ خرید قیمت ہے اور بجلی مقامی نرخوں کے مطابق ہی صارفین کو فراہم کی جاتی ہے۔
ایوان میں مزید کہا گیا کہ مکران ڈویژن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایران سے درآمد ہونے والی بجلی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
