پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے خیبرپختونخوا کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ جبکہ فوج، پولیس اور دیگر ادارے قیام امن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔ ہم ثبوتوں کے ساتھ الیکشن کمیشن جائیں گے۔ لیکن پی ٹی آئی دھاندلی کا شکوہ کیوں کر رہی ہے؟ وہ تو ایک حلقے کے علاوہ انتخاب نہیں لڑی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے ضمنی انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران کس کے تھے ؟ اور تمام افسران صوبائی حکومت کے ماتحت تھے کیا ان کے اپنے محکمے والوں نے دھاندلی کی ؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کیخلاف امریکی عوام اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے، محسن نقوی
انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی کے خدشات ہیں تو الیکشن کمیشن میں جانا چاہیے۔ ہم بھی جائیں گے۔
