اسلام آباد: پاکستان دہشتگردی کے خلاف امریکی عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وائٹ ہاؤس کے قریب ہونے والے دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں حملے کے تمام متاثرین کے ساتھ کھڑا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف امریکا کی عوام اور حکومت کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کہاں سے آئی ؟ اہم پیشرفت
وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اور دنیا بھر کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھنی ہو گی۔
