اسلام آباد، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق اہم سیاسی شخصیات کے خلاف دائر مقدمات کی سماعت کے لئے تاریخیں مقرر کر دی ہیں۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کمیشن نے سابق وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری اور خذیفہ رحمان کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کے کیس کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر لیا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے کیسز 2 دسمبر کی جاری کردہ کاز لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں جہاں ان سے وضاحت اور دلائل طلب کیے جائیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف بھی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کا کیس سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
پاکستان دہشتگردی کیخلاف امریکی عوام اور حکومت کیساتھ کھڑا ہے، محسن نقوی
یہ سماعت 4 دسمبرکوہوگی جس میں وزیراعلیٰ کے دورہ جات، جلسوں اور حکومتی وسائل کے استعمال سے متعلق شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیسزکو تیزی سے نمٹایا جائے گا تاکہ انتخابی عمل شفاف اورمنصفانہ طور پرآگے بڑھ سکے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نئی کاز لسٹ میں متعدد دیگرکیسز بھی شامل ہیں، جن کی سماعت مقررہ تاریخوں پر عملدرآمد کے ساتھ کی جائے گی۔
