وزیرِاعظم شہباز شریف نے بحرین میں شاندار استقبال اور مہمان نوازی پر بحرینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی جانب سے ملنے والا تاریخی استقبال ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
منامہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بحرین آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اپنے دوسرے گھر آئے ہوں۔
وزیرِاعظم نے پاکستان اور بحرین کو ’’دو جسم نہیں بلکہ دو روحیں اور ایک دل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط اور باہمی احترام، ثقافت اور بھائی چارے کی بنیاد پر قائم ہیں۔
ضمنی الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
انہوں نے کہا کہ دورۂ بحرین کا مقصد دوطرفہ تعلقات، بالخصوص معاشی شعبوں میں نئی پیشرفت اور مضبوط شراکت داری کو فروغ دینا ہے ، وزیراعظم نے بحرینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیرِاعظم نے بتایا کہ بحرین میں مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ مالی سال میں 484 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، جس پر انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جی سی سی کے ساتھ فری ٹریڈ معاہدے کو اہم سمجھتا ہے کیونکہ اس سے تجارتی تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے نو منتخب قومی اسمبلی اراکین کی ملاقات
شہباز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بحرین مل کر عظیم کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں، پاکستان بحرین کی ترقی سے سیکھنے اور آگے بڑھنے کے لیے پرعزم ہے۔
