پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 63 ہزار کی سطح کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس 789 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 63 ہزار 978 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر اضافی قرض کی منظوری دے دی
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 63 ہزار 189 کی سطح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 پیسے کی کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 50 پیسے پر آ گیا ہے۔
