ہنگو میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد بھی مارا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے ہنگو تھانہ سٹی کے علاقے شاہو روڈ پر قاضی تالاب چیک پوسٹ پر حملہ کیا، فائرنگ کا تبادلے میں تین اہلکار شہید جبکہ ایک دہشتگرد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او خان زیب خان نے کہا کہ پولیس نے دہشت گردوں کا جوان مردی سے مقابلہ کیا، شہدا کی میتوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی، سیکیورٹی ذرائع
دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔
