قائداعظم ٹرافی 26-2025 میں اسلام آباد ریجن کے فاسٹ باؤلر محمد موسیٰ (muhammad musa)نے ڈبل ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔
ٹورنامنٹ کے آخری راؤنڈ میں ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلےگئے میچ میں محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف 4 گیندوں پر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
INCREDIBLE STUFF 👏✨
Musa Khan becomes the first bowler in 10 years to take 4️⃣ wickets in 4️⃣ balls in a Quaid-e-Azam Trophy match 🤯#QeAT | #ISLvPSH pic.twitter.com/hRC5bOmMwB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 26, 2025
محمد موسیٰ نے پشاور کے خلاف دوسری اننگز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا، اس سے قبل پہلی اننگز میں بھی انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
محمد موسیٰ کی یہ شاندار کارکردگی گزشتہ 10 سال میں قائداعظم ٹرافی کی پہلی ڈبل ہیٹ ٹرک ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے ۔
