بیجنگ: چین نے اپنے شہریوں کو ایک مرتبہ پھر جاپان کا سفر کرنے سے روک دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے ایک بار پھر اپنے شہریوں کو جاپان کے سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کر دی۔
چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ متعدد چینی شہریوں کو جاپان میں بلا وجہ توہین اور مارپیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ اس لیے جاپان میں موجود چینی شہریوں کو حفاظتی اقدامات بڑھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 37 کروڑ روپے مالیت کا سونا ضبط
واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم کے تائیوان سے متعلق بیانات پر دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہوئے تھے۔ جس کے بعد چین نے پہلی بار اپنے شہریوں کو 14 نومبر کو جاپان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
