پاکستان ریلوے نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے لگژری سیلونز کے کرائے کم کر دیے ہیں،مسافر اب وزیر ریلوے، آئی جی، سی ای او اور چیئرمین ریلویز کے سیلونز میں سفر کر سکیں گے۔
کراچی تا راولپنڈی لگژری سیلونز کا کرایہ 5 لاکھ سے کم کر کے ایک لاکھ 72 ہزار روپےمقررکردیا گیا،کراچی تا لاہور لگژری سیلونز کا کرایہ 4 لاکھ 20 سے کم کر کے ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔
اسی طرح لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ ایک لاکھ 5 ہزار سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا،ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے کی ہدایت پر ریلوے سیلونز کے کرایوں میں واضح کمی کی گئی ۔بکنگ چیف کمرشل منیجر ہیڈکوارٹرز اور ڈویژنل دفاتر سے کی جا سکے گی۔
پاکستان ریلوے کی آمدن میں تاریخی اضافہ، 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح
دوسری جانب موسم سرما کے لئے پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے ہیں۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل 15 اپریل 2026 تک رہے گا، جاری کئے گئے نئے شیڈول میں نو ٹرینوں کے عارضی اسٹاپ ختم کر کے ریگولر اسٹاپ دے دیے گئے ہیں۔
پاکستان ریلوے Pakistan railway کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجے کے بجائے اب ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی، عوام ایکسپریس کراچی سے پشاور کے لئے صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
نارووال پسنجر ٹرین صبح 7 بجے کے بجائے اب 7 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوا کرے گی اور شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھے 7 بجے کے بجائے اب 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔
