گوہاٹی ٹیسٹ میں ایڈن مارکرام نے تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
جنوبی افریقی فیلڈرز کی شاندار کارکردگی نے بھارت کے خلاف فتح میں اہم کردار ادا کیا، خصوصاً ایڈن مارکرام نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
جنوبی افریقہ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کر دیا
ایڈن نے میچ کے پانچویں روز سائمن ہارمر کی گیند پر سندر کا کیچ تھام کر ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 9 کیچز کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
اس سے قبل بھارت کے اجنکیا رہانے نے 2017 میں گال کے مقام پر 8 کیچز کا ریکارڈ بنایا تھا جسے ایڈن مارکرام نے توڑ دیا ہے۔
پہلی اننگز میں مارکرام نے کے ایل راہول، رویندرا جدیجا، نیتیش کمار، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو کا کیچ تھام کر انہیں پویلین کی راہ دکھائی جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے سدرشن، دھروو جوریل، رشبھ پانٹ اور واشنگٹن سندر کا کیچ تھاما۔
بھارتی شائقین نے ’چائے‘ کو جنوبی افریقا کیخلاف شکست کی وجہ قرار دے دیا
ایک ٹیسٹ میں سات کیچز تھامنے والے کھلاڑیوں میں گریک چیپل، یوراج سنگھ، تلکارتنے، اسٹیفن فلیمنگ، میتھیو ہیڈن اور کے ایل راہول شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے بھارت کو 408 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔
