ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے 12 روزہ جنگ کے دوران پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا ہے ۔
ڈاکٹر لاریجانی نے ایوان صدر میں صدر مملکت سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک ایران تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، علاقائی صورتحال، سیکیورٹی اور انسدادِ دہشت گردی پر بھی گفتگو ہوئی ۔
ایران میں بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری کی سہولت ختم
صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ دو طرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کیلئے ملکر کام کرنے کے خواہاں ہیں،انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کیلئے ایران کی اصولی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران اعلیٰ سطح روابط دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کا مظہرہے۔
پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، ایمان اور ثقافت میں جڑے ہوئے ہیں ،صدر نے بھارت کے ساتھ جنگوں میں ایران کی مسلسل حمایت پراظہارِ تشکرکرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں پاکستان ایران کی سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
ایران کی کشمیر اور فلسطین کے عوام کیلئے اصولی حمایت قابل قدر ہے،صبہتر کنیکٹیویٹی سے تجارت، سیاحت اور زائرین کو سہولت ملے گی۔
مغربی ایشیا میں کوئی ملک اسرائیل سے محفوظ نہیں، ایران
اس موقع پر ڈاکٹر لاریجانی کی جانب سے سپریم لیڈر اور ایرانی صدر کی نیک خواہشات پہنچائی گئیں،انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی بہادری اور کامیابی قابلِ تعریف ہے۔ایرانی منڈی میں پاکستانی مصنوعات کو ترجیحی رسائی دینے کے احکامات جاری کرنے پربھی گفتگو ہوئی ۔
علاوہ ازیں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری نے وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملاقات کی ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہبازشریف نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور قریبی برادرانہ تعلقات کی اہمیت ،مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے پر زور دیا۔
ڈاکٹر لاریجانی نے بھی وسیع اور باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے علاقائی مسائل پر ایران کے اصولی مؤقف کو سراہا۔پرامن اور خوشحال مستقبل کیلئے ایران کیساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
