ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 20 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1365 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔
اس سے قبل اسی خطے میں فی بوری اوسط قیمت 1362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ دوسری جانب جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1440 روپے رہی، جو پچھلے ہفتے کی نسبت معمولی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
گزشتہ ہفتے یہاں فی بوری کی قیمت 1441 روپے تھی۔ شہر وار جائزے کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1367 روپے رہی، جبکہ راولپنڈی میں 1355، گوجرانوالہ میں 1400، سیالکوٹ میں 1350، لاہور میں 1410، فیصل آباد میں 1340، سرگودھا میں 1350، ملتان میں 1389، بہاولپور میں 1400، پشاور میں 1353 اور بنوں میں 1300 روپے فی بوری قیمت ریکارڈ کی گئی۔
سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ ، فی بوری کتنے کی ہو گئی؟
جنوبی علاقوں میں کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری 1373 روپے، حیدرآباد میں 1427، سکھر میں 1500، لاڑکانہ میں 1407، کوئٹہ میں 1490 اور خضدار میں 1443 روپے قیمت سامنے آئی۔ اس طرح مجموعی طور پر ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل جاری رہا۔
