لاہور: علی ترین نے ملتان سلطانز چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فرنچائز چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد کہا کہ ملتان سلطانز کا حصہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کی نئی انتظامیہ کی بھرپور حمایت جاری رکھوں گا۔ ملتان سلطانز صرف اعداد و شمار سے کہیں زیادہ معنی رکھتی ہے۔
علی ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی پر مجھے محبت ہے۔ اور یہ وہ چیز ہے جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین فخر کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے بھی 10 سال کیلئے پی ایس ایل فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی
انہوں نے کہا کہ مالی نقصانات کے باوجود کبھی اس ٹیم کو چھوڑنے کا نہیں سوچا۔ یہ ٹیم مالک سے زیادہ شائقین اور جنوبی پنجاب کی ہے۔
