کراچی کنگز نے بھی 10 سال کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز معاہدے کی تجدید کر دی۔
کراچی کنگز اور پی ایس ایل کے درمیان معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی مقرر کردہ مارکیٹ ویلیو پر ہوئی۔
چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ کراچی کنگز نے لیگ کے وقار میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کیا، کراچی کنگز کی جانب سے معاہدے کی تجدید لیگ کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سیزن 11 سے لیگ کا فارمیٹ 8 ٹیمز کا ہوجائے گا۔
پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ اگلی دہائی میں بھی کراچی کنگز کے ساتھ کام کرنا ایک اعزاز ہوگا، کراچی کنگز 2020ء کی پی ایس ایل چیمپئن تھی اور اب بھی مقبول ترین فرنچائز ہے۔
ایشیا کپ، پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی پنجاب کنگز کی متنازع پوسٹ، کراچی کنگز کا بھرپور جواب
کراچی کنگز کے اونر سلمان اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے فخر اور ذمہ داری کا لمحہ ہے، پی ایس ایل کیساتھ اس وقت جڑے جب پاکستان میں کرکٹ کی واپسی مقصد تھا۔
کراچی کنگز نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ، اسپانسرز اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
View this post on Instagram
