اسلام آباد: پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات کی دلکش تصاویر نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا۔
معروف اداکارہ سجل علی کی برائیڈل ملبوسات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں زیب تن کیے گئے برائیڈل ملبوسات رنگوں، نفاست اور بھرپور دستکاری کا حسین امتزاج ہیں۔
سجل علی ایک تصویر میں ہلکے شیمپین گولڈ بروکیڈ میں جلوا گر ہیں۔ جس کے کپڑے پر باریک سیکوئن، موتیوں کی کڑھائی اور پھولوں کے نمونے خوبصورتی سے جوڑے گئے ہیں۔
ایک اور تصویر میں سجل علی نازک پنک لہنگا زیب کیے نظر آ رہی ہیں۔ آرگنزا کی نفیس قمیض پر ہاتھی دانت رنگ کے پھولوں کی کڑھائی ہے۔ جبکہ لہنگے کی تہہ دار ساخت اسے نہایت نرم اور خواب ناک انداز دیتی ہے۔
تیسری تصویر میں اداکارہ پستہ سبز اوپن گاؤن فراک نما جوڑے میں نہایت دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔ نیٹ کا یہ لباس مکمل طور پر ہاتھ کی باریک سلور کڑھائی، گوٹا ورک اور آئینے جیسے جھلملاتے ٹکڑوں سے مزین ہے۔
View this post on Instagram
آخرمیں سجل علی گہرے میرون رنگ کے بے آستین عروسی لباس میں نہایت جرات مندانہ اور شاندار نظر آ رہی ہیں۔ شرارہ نما اس جوڑے کی باریک سیاہ زری کڑھائی اور قدیم انداز کے موتیوں کا کام اسے شاہی اور پُراثر بنا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیلوفر کی کہانی نے مجھے قائل کیا، نابینا کردار ادا کرنا بہت چیلنجنگ تھا، ماہرہ خان
اس تصویر میں بالوں کو سلیقے سے باندھا گیا ہے۔ جبکہ اسموکی آئی میک اپ اور نرم لب رنگ اس لباس کی جرات مندانہ جھلک میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ یہ روپ سجل علی کو ایک طاقتور، پُر وقار اور منفرد دلہن کے طور پر پیش کرتا ہے۔
