اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے جناح میڈیکل کمپلیکس اور دانش یونیورسٹی کی سائٹس کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم کو جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں بتایا گیا کہ ماہرین کی مشاورت سے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا گیا ہے۔ اور اس ادارے کے اندر 2 اہم منصوبے جاری ہیں۔
بریفنگ میں وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلکس کے لیے 600 کنال زمین مختص کی گئی ہے۔ اور دانش یونیورسٹی کے لیے 800 کنال زمین مختص ہے۔ اسلام آباد ماڈل جیل بھی یہاں پر بن رہی ہے۔ اور واٹر سپلائی کا منصوبہ 2 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے لیے بہترین معیار کی حامل کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں۔ اور ادائیگی کا عمل تھرڈ پارٹی کے ذریعے کیا جائے۔ منصوبے کی تکمیل میں شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ترقیاتی عمل میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔ اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا کورٹ مارشل عدالتی عمل ہے،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر
انہوں نے ہدایت کی کہ حقدار حق سے محروم نہیں رہنا چاہیے۔ اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ خوبصورتی کو بھی یقینی بنایا جائے۔
