اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت میں خالی آسامیاں پُر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 200 خالی آسامیوں کو پُر کرنے کی منظوری دے دی۔ گریڈ 2 سے لے کر گریڈ 22 تک کی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں صوبائی رجسٹریاں قائم کی جائیں گی۔ تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں ہی آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت حاصل ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے سابق چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی
ان کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت میں ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئینی عدالت ابھی ٹرانزیشن کے مرحلہ میں ہے اور بہت جلد مکمل طور پر فعال ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی۔
