اسلام آباد: پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو گئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کی نئی اپڈیٹ نے تمام جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا۔ افغانستان، فتنتہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔
پاکستان کیخلاف انتشار، نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی آشکار ہو گئے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کے لیے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاؤنٹس چلائے جا رہے تھے۔ اور اکاؤنٹس کے چلائے جانے کی اصل جگہ چھپانے کے لیے “وی پی این” کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔
فتنہ الخوارج اور فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے آپریٹ ہو رہے ہیں۔
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والے اصل میں غیر ملکی اکاؤنٹس نکلے جن کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔ اور پاکستان دشمنی میں بیرون ملک چلنے والی پروپیگنڈا اور جھوٹ کی فیکٹریاں بھی دنیا پر عیاں ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیب نے سابق چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی
مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرون ملک سے چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اور سوشل میڈیا کے ذریعے مذموم مقاصد کے لیے نفرت کا زہر گھولنے والے بھارتی نیٹ ورک کا پول پوری طرح کھل چکا ہے۔
