نیب نے سابق چئیرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر مزمل حسین کیخلاف انکوائری بند کردی،نیب ٹیم پچھلے چار سال سے ان کیخلاف تربیلا ڈیم توسیع پروجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت کی انکوائری کررہی تھی۔
2021 میں سابق چیئرمین کےخلاف 753 ملین ڈالرز تربیلا توسیع پروجیکٹ میں مبینہ خرد برد کی شکایت درج کرائی گئی تھی،نیب حکام نے ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو تصدیق کی ہے کہ نیب نے سابق چیئرمین واپڈا مزمل حسین کیخلاف انکوائری داخل دفتر کردی ہے۔
نیب نے اڑھائی برس میں ریکارڈ 8 ہزار 397 ارب روپے ریکور کرا لیے
نیب حکام کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے مکمل چھان بین کے بعد عدم ثبوت کی بنیاد پر انکوائری بند کرنے کی سفارش کی تھی،نیب ٹیم نے اپنی تحقیقات اس سال مئی میں نیب میں جمع کرائی تھی۔
نیب ٹیم کی سفارش پر چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر نذیر بٹ نے انکوائری بند کرنے کا حکم صادر کیا۔
نیب خیبرپختونخوا کی بڑی کارروائی، کوہستان کرپشن سکینڈل میں مزید 4 ملزمان گرفتار
سابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر مزمل حسین نے بھی ہم نیوز کو انکوائری بند ہونے کی تصدیق کردی ہے، ہم انویسٹی گیشن ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب ٹیم کو تمام حقائق دیے تھے، مکمل تعاون کیا،تمام الزامات جھوٹ پر مبنی تھے، سچ کی جیت ہوئی۔
