اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹیل پلیٹ فارمز مل کر آگے بڑھیں۔ اور معرکہ حق میں ڈیجیٹل میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مثبت رویئے سے مسائل کا حل ممکن ہے۔ اور پیپلز پارٹی ہماری اتحادی ہے جس نے ہر موقع پر بھرپور ساتھ دیا۔ سیاست میں بات چیت اور مکالمے سے ہی معاملات آگے بڑھتے ہیں۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر قومی سلامتی اور اداروں کے خلاف مذموم مہم چلائی جاتی ہے۔ لیکن مثبت رویئے سے مسائل کا حل ممکن ہے۔ اور سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کی ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی کا الزام تب لگاتے ہیں جب آپ میدان میں ہوں۔ جبکہ انتخابات کا بائیکاٹ تھا اور کہا ہم انتخابات نہیں لڑیں گے۔ یہ بڑی غلط بات ہے کہ آپ کسی عمل میں شریک نہ ہوں اور دھاندلی کا الزام لگائیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمارے لیے بہت ہی اہمیت کی حامل پارٹی ہے۔ اور پیپلز پارٹی ہر حوالے سے ہمارے لیے سپورٹ کر رہی ہے۔ ہم پیپلز پارٹی کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے پی کو پتھروں کےدور میں لے گئی، آج نہ فیض حمید ہے اور نہ وہ ججز جو انکو جتواتے تھے؛ مریم نواز
انہوں نے کہا کہ مظفر کڑھ سے میاں علمدار قریشی منتخب ہوئے ہم انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ سیاست میں ہمیشہ دروازے کھلے رہتے ہیں۔ اور ایاز صادق نے فلور آف دی ہاؤس کہا کہ بات چیت ہونی چاہیے۔

