ٹرانسفر کیس ، آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججوں کی درخواست مسترد کر دی

constitutional court

وفاقی آئینی عدالت نے ججز ٹرانسفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز کی درخواست سپریم کورٹ واپس بھیجنے کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی  درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ان کی انٹرا کورٹ اپیل کو آئینی عدالت میں منتقل کرنا آئینی طور پر سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔

آئینی عدالت میں پی ٹی آئی کی دھاندلی الزامات کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ، لارجر بینج تشکیل

عدالت نے طاہر فراز عباسی، کراچی بار ایسوسی ایشن، ریاست علی آزاد اور شعیب شاہین کی انٹرا کورٹ اپیلیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا کو تحریری اعتراضات فائل کرنے کی مہلت دی۔

علاوہ ازیں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہدایات کیلئے ملاقات کی استدعا بھی مسترد کر دی ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل ادریس اشرف نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ہدایات لینی ہیں،آپ بانی سے ملاقات کی ہدایات جاری کر دیں۔

وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا فیصلہ

چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ عدالت ایسا آرڈر جاری نہیں کر سکتی، جس عدالت سے سزا ہوئی وہاں ملاقات کیلئے رجوع کریں۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp