لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی نومئی کا ایک ہی مقدمہ چلانے کی درخواست بحال کردی۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی پٹیشن بحال کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پٹیشن 25 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت دے دی۔
پی ٹی آئی کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ ہونے کا انکشاف
عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بناء پر مسترد کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے عدالت پیش ہو کر دلائل دیے، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے وکیل انتظار پنجوتہ سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے بارے میں منفی ریمارکس کیوں دیے گئے، اگر غلط بات کی گئی تو اپنی غلطی کا اعتراف کرنا چاہیے۔
عدالت نے انتظار پنجوتہ کو روسٹرم چھوڑنے کی ہدایت کی اور سردار لطیف کھوسہ کو دلائل کے لئے روسٹرم پر بلا لیا، عدالت نے کہا کہ ابھی بھی آپ نے دیکھا کہ کیس کال کیا گیا۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر ایمانداری کے ساتھ چلیں گے تو بہت بہتر ہے، عدالت کو کسی کیس سے سروکار نہیں ہوتا، جتنا ریلیف اس عدالت نے آپ کو دیاکسی نے شاید دیا ہو، عدالت نے ایسا کوئی فلٹر نہیں لگایا، یہ نہیں ہوسکتا کچھ وکلاء کو میسج ملے اور کچھ کو نہ ملے۔
ضمنی الیکشن میں جیت حکومتی کارکردگی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے ، وزیراعظم شہباز شریف
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ عدالت نے اس دن بھی کام کیا جب آپ ہڑتال پر تھے۔ وکیل سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ انہیں اطلاع نہیں ملی جس کی وجہ سے یہ پیش نہیں ہوئے، ہم ہڑتال بھی عدلیہ کی عزت کیلئے کرتے ہیں، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ انتطار پنجوتہ معذرت کررہے ہیں۔
سرکاری وکیل نے ابتدائی طور پر 107 مقدمات کی تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا، واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تمام مقدمات کی کاروائی کو یکجاکرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
